0

مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی یا نہیں بڑا فیصلہ کر لیا گیا لیگی کارکنوں کے لئے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے یہ فیصلہ ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا پیر کے روز ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس ہوا جس میں
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر راجا ظفر الحق، رانا ثناء اللّٰہ سمیت ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ ہم پارلیمان میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔اس موقع پرانہوں نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا پیغام ارکان پارلیمان تک پہنچایا، جس پر اجلاس میں موجود ن لیگی ارکان پارلیمان نے نوازشریف کے بیانیے سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات پارٹیاں بنانے اور وفاداریاں بدلنے کا وقت گزر گیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔مریم نواز نے ارکان پارلیمان کو ہدایت کی کہ وہ ایوان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں اور حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیں۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہو سکتی، اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی جو تمام ہی جماعتیں تسلیم کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں