0

نئے وزیراعظم کا اعلان ہوگیا،حکومت کی تشکیل نو نئے وزرا بھی نامزد

کویت(ویب ڈیسک) کویت کے امیر شیخ نواز الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو ایک بار پھر ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق امیر کویت نے شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ کی تشکیل نو کی ذمہ داری سونپ دی جبکہ اس ضمن میں ایک شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل نو کریں اور نئے وزرا کو نامزد کریں تاکہ تجویز کردہ لوگوں کی وزارتوں پر تقرری کی منظوری دے کر شاہی فرمان جاری کیا جائےامیر کویت کی منظوری کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا استعفیٰ 6 دسمبر کو قبول کیا گیا جس کے بعد انہیں ایک بار پھر کابینہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے‘۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل نو کریں اور نئے وزرا کو نامزد کریں تاکہ تجویز کردہ لوگوں کی وزارتوں پر تقرری کی منظوری دے کر شاہی فرمان جاری کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں