0

صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا یہ دعوت انییں اسپیکربھارتی لوک سبھا نےدی تھی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کردیا۔صادق سنجرانی نے کہا 5اگست کااقدام واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں نہیں جاؤں گا، مودی حکومت نےکشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم ڈھائے۔پی اے سی صد سالہ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں