0

پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے جائزمطالبات مانیں گے ، ناجائز تسلیم نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پمپس ہڑتال کی آڑمیں کچھ گروپس9روپے کا اضافہ چاہتےہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جائزمطالبات مانیں گےناجائز تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا مگر جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پیٹرول پمپ مالکان عوامی مشکلات کے تحت فیصلے پر نظرثانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں