0

الیکٹرونک ووٹنگ مشین؛ الیکشن کمیشن کا حکومت کو اہم خط

اسلام آباد(عابد چوہدری) الیکشن کمیشن نے حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ مشینز کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور سے معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ ای وی ایم سٹوریج کے لئے حکومت کو کوہسار بلاک میں 2 فلور مختص کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے، اور ہمیں ان 23 ماہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اہم اقدامات کرنے ہیں، الیکشن کمیشن کو 8 لاکھ سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی اسٹوریج کیلئے ویئر ہاؤس درکار ہوگا، جب کہ ڈیٹا سینٹر، کنٹرول سینٹر، جدید لیب، پرنٹنگ اور ٹریننگ سیشنز کے لیے بھی عمارت درکار ہوگی، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود پلاننگ کمیشن نے عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں