0

پیٹرول نایاب عوام رل گئے

اسلام آباد+کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈیلر مارجن میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان آج صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند رکھیں گے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں