0

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد امیدواروں کے لئے اہم خبرآگئی

لاہور (رائے شہبازعلی)پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مشاورت شروع کر دی ہےاس ضمن میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے ، پہلے مرحلے میں جنوبی اور دوسرے میں شمالی پنجاب میں کروانے کی تجویز ہے ، آخری مرحلے میں بلدیاتی انتخابات وسطی پنجاب میں کروانے پر غور کیا جارہاہے ، الیکشن کمیشن نے سفارش کی ہے کہ مرحلہ وار انتخابات کروائے جائیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراحل میں انتخابات کروانے کی تجویز دی گئی ہے ، پنجاب بھر میں ایک مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں ۔ پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں