0

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق

اسلام آباد(جاذب خان )این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 677 ہوگئی آج بروز بدھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 38 ہزار 38 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 350 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 28 ہزار 677 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 ہوگئی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 188 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں