0

خواتین فنکاروں کےٹی وی ڈراموں میں کام پرپابندی لگ گئی

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردیغیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔ توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں