0

پریتی زنٹا جڑواں بچوں کی ماں بن گئی

ممبئی(شوبزڈیسک)اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر اپنے تمام مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔اداکارہ نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنے بچوں کا نام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جن میں سے ایک بچے کا نام جے زنٹا گڈینف اور دوسری کا نام جیا زنٹا گڈینف رکھا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں