0

چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(وب ڈسیک)رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل (جمعہ کو) ہوگا، چاند کو جزوی طور پر لگنے والا یہ گرہن 600 سالہ تاریخ کا سب سے طویل ترین گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ( کل )بروز جمعہ سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا، یہ چاند گرہن گزشتہ 600برسوں کی تاریخ میں لگنے والا سب سے طویل ترین چاند گرہن ہوگا جو کہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے بیشتر حصے، آسٹریلیا، شمالی مغربی افریقا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (جمعہ کو) لگنے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ(پی ایم ڈی)کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ چاند گرہن اس سال کا آخری گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگے گا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں