0

نئی فلم”کھیل کھیل میں“19نومبرسے سینما ہالز کی زینت بنے گی

اسلام آباد(لیاقت قریشی)تباہ حال سینما اور فلم انڈسٹری کو بحال کرنے کے لئے نئی فلم”کھیل کھیل میں“19نومبرسے سینما ہالز کی زینت بنے گی۔فلم نہ صرف سینما کی بحالی بلکہ ایک دوست ملک سے پیار محبت اور بھائی چارے کے لئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی۔فلم میں منجھی ہوئی اداکارہ سجل علی،بلال عباس خان کے علاوہ نوجوان اداکاروں نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ فزا علی مرزا اسفلم کی پروڈیوسر اور نوجوان اور باصلاحیت نبیل قریشی نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری کو بہترین طریقہ سے نبھایا ہے۔فلم کے سارے لوازمات کو بہت خوبصورتی سے پرو کر فلم بینوں کے لئے دلچسپ بنا کر سینما گھروں میں سجایا جارہا ہے جس کو یقینا ہر عمر کے فلم بین پسند کریں گے۔اس ضمن میں گزشتہ شام اسلام آباد کے سینما¶ں میں اس کا پریمیئر ہوا ہے جسے بہت پسند کیا گیا اور ہال تالیوں سے گونجتا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں