0

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے تباہ کن بارشوں کی پیشنگوئی ، متعدد ہلاکتیں شدید برفباری سے 116 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا

نئی دہلی+بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا ، بھارت کے

جنوبی علاقوں میں سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوںکے باعث سری لنکا کے 25 اضلاع میں سے آدھے علاقے زیر آب آ چکے ہیں، بھارتی ریاست تامل ناڈو بھی سیلا ب کی زد پر ہے، بھارت کے اہم شہر چنائی کی شاہراہیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں

۔سری لنکا میں اب تک پانچ اور بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے.چین کے صوبے لیاﺅننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے جو 1905 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ برفباری ہے

۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں اتوار سے شروع ہونے والے برفانی طوفان سے منگل تک اوسطا 51 ملی میٹربرفباری ریکارڈ کی گئی ہے جو 1905 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ برفباری ہے ۔موسمیاتی حکام نے برفانی طوفان کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ تین روز سے جاری برفباری سے معمول زندگی شدید متاثر ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں