0

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11000روپے کی کمی

کراچی(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت

میں آج پھر مزید بڑی کمی ہو گئی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے کا ہو گیا۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے

۔10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 43 روپے کی کمی سامنے آئی ہے اور 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اچانک 7 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں