0

نسلہ ٹاور کے بعد سپریم کورٹ کا ایک اور عمارت گرانے کا حکم

اسلام آباد(عابد چوہدری)سپریم کورٹ نے نسلہ

ٹاور کے بعد تیجوری ہائٹس کو بھی گرانے کا حکم دے دیا۔اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ طے ہوچکا ہےکہ عمارت غیر قانونی ہے ، دستاویزات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔یہ بلڈنگ بھی فارغ ہوگئی ہےچیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ سرکاری محکموں میں ٹائٹل تبدیل ہوا ہوگا مگر قانون کے تحت نہیں ہوا

۔سپریم کورٹ نےعمارت گرانے سے متعلق وکیل رضاربانی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کل تک کلائنٹ سے پوچھ کر بتائیں خودگرائیں گے یاہم حکم دیں ؟ آپ پیسے دے کر ریونیو سے کچھ بھی کراسکتے ہیں، یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے اگر نہیں رکا تو کبھی نہیں رکے گا۔وکیل مالک تجوری ہائٹس نے کہا ابھی پوری بلڈنگ بنی بھی نہیں ہے ،

جس پر چیف جسٹس نے کہا جو بھی اسٹرکچر ہے ڈیٹونیٹر سے گرانے کا حکم دیں گے ہم۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سرکاری محکموں پر دعویٰ کریں وہ آپ کی مرضی، واضح ہوگیا یہ جائیداد آپ کی نہیں، اراضی ریلوے کی ہے یا نہیں یہ ابھی ہم طے نہیں کر رہے، زمین کی منتقلی کا طریقہ کار ہی غلط اختیار کیا گیا۔سروےنمبر 188 کی کوئی سیل ڈیڈہی نہیں،آپ کی مؤکلہ نے جو سیل ڈیڈکی وہ سروےنمبر 190 کی تھی۔وکیل رضا ربانی نے بتایا ایک اعشاریہ سات ایکڑ اراضی ضابطہ کے تحت منتقل ہوئی،

سروے نمبر 190 میں اراضی نہیں تھی اس لیے سروے 188 سے زمین نکالی گئی، جس پر عدالت نے کہا آپ کےمؤکل نےاسٹیمپ ڈیوٹی چوری کی جس پر 10مرتبہ ڈیوٹی کاجرمانہ ہے۔وکیل رضا ربانی نے عدالت کو بتایا میری مؤکلہ نے تو صرف اراضی خریدی، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ یہی بات ہم کہہ رہے ہیں کہ ٹائٹل تبدیل ہی نہیں ہوا، سروے نمبر 190 کے بجائے 188 کی سیل ڈیڈکرانی تھی، کم از کم اس وقت پراپرٹی آپ کی نہیں بنتی بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں