0

پاکستانیوں پر سوگ طاری 13افرادلقمہ اجل بن گئے لاشیں گھروں میں پہچنے پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد (جاذب خان) مہلک عالمی وباء

کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید13مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28405تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے516نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23982تک پہنچ گئی

۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.34فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ90لاکھ43ہزار737 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ80ہزار476افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

اب تک3کروڑ 89لاکھ77ہزار366افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ80ہزار476افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی10 کروڑ14لاکھ70ہزار254خوراکیں لگائی جاچکی ہیں

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ28ہزار492کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ70ہزار322تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ17 ہزار935مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں

۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1487تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے717مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2451تک پہنچ گئی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد350تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8078تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12865تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان100،آزاد جموں وکشمیر84جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد54تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ47ہزار981مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ18ہزار470،خیبر پختونخوا169466اسلام آباد105489،بلوچستان32756،آزاد جموں وکشمیر 33626 جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10147تک پہنچ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106777تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ77ہزار646، پنجاب 4 لاکھ39ہزار450، سندھ 4 لاکھ68ہزار 401، بلوچستان33211، آزاد کشمیر34450اور گلگت بلتستان میں10387افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12902افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

سندھ میں7555، خیبر پختونخوا میں5729، اسلام آباد میں938، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں355اور آزاد جموں و کشمیر میں740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ6 لاکھ10ہزار681ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 38430نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں