0

عمرہ زائرین اب تیار پکڑی لیں سعودی حکام نے شانداراعلان کردیا

اسلام آباد(شاہ جہان شیرازی ) سعودی حکومت نے

ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے.

سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرےکے دوران پندرہ روز کی شرط ختم کر دی ہے، آئندہ اجازت نامے کی معیاد ختم ہوتے ہی نئے عمرے کا اجازت نامہ لیا جا سکے گا۔سعودی وزارتِ حج اور عمرہ نے نے زائرین کو عمرہ اور نماز کے لیے بھی عام اجازت دے دی ہے۔

اس ضمن میں عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایک عمرے سے دوسرے عمرے کے درمیان انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نئے عمرے کا اجازت نامہ پہلا اجازت نامہ ختم ہوتے ہی توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔یہ سہولت 17اکتوبر 2021اتوار سے کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے اقدام کے تناظر میں دی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں