0

چھٹی کے دن 18پاکستانی لقمہ اجل بن گئے افسوسناک خبرسے ملکی فضا سوگوار

اسلام آباد (جاذب خان)گزشتہ 24گھنٹوں

کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید18مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28377تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے591نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23917تک پہنچ گئی ہے ۔

ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.35فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ86لاکھ66ہزار464 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ61ہزار718افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

اب تک3کروڑ 85لاکھ96ہزار890افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ83ہزار426افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی10 کروڑ7لاکھ41ہزار762خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ25ہزار175کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ68ہزار536تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ16 ہزار242مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1614تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے737مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2674تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد439تک پہنچ گئی ہے

۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8094تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12445تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان103،آزاد جموں وکشمیر89جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد73تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ47ہزار432مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ18ہزار،خیبر پختونخوا169051اسلام آباد105302،بلوچستان32727،آزاد جموں وکشمیر33606جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10124تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106679تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ77ہزار440، پنجاب 4 لاکھ38ہزار989، سندھ 4 لاکھ67ہزار425، بلوچستان33185، آزاد کشمیر34435اور گلگت بلتستان میں10383افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12895افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7548، خیبر پختونخوا میں5715، اسلام آباد میں938، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں355اور آزاد جموں و کشمیر میں740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں