0

انا للہ واناالیہ راجعون پاکستان میں‌سوگوار دن ، 15افراد کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اسلام آباد (جاذب خان) چھٹی کے دن

15پاکستانیوں‌کی میتیں گھروں کو پہنچ گئی ہیں جس ہر پاکستانی سوگوارہو گیا ہے پاکستان میں کورونا کا روز ٹوٹ گیا اور کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں صرف 552 نئے کیسز اور 15 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں

، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید15 مریض ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 552 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار648 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار945 تک پہنچ گئی ہے۔صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار142 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار818 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار349 اور بلوچستان میں 33 ہزار171 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار382، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار428 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں