0

معروف اداکارہ ثنا فخرکے گھرآف ماتم بچھ گئیں

کراچی(شوبزڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری

کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا فخر کی والدہ دار فانی سے کوچ کرگئیں، ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت اور دعائیں کی گئیں۔اداکارہ نے آج شام فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

انہوں نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی اور موت سے متعلق فلسفیانہ بات بھی لکھی اور والدہ کے خالق حقیقی سے جا ملنے پر ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔ثنا فخر نے لکھا کہ ’موت زندگی کے برعکس نہیں بلکہ اس کا ایک حصہ ہے‘ اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ والدہ کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں