0

عاشقوں کے ہو گئےوارے نیارے جی بھر کر کالیں کریں دن رات بڑا ٹیکس ختم کردیاگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے

5منٹ سے لمبی کال پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل فون صارفین پر 75پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی جو ہر 5منٹ سے زیادہ ہونے والی کال پر لاگو ہوتی تھی۔ عدالت عالیہ سندھ نے اپنے فیصلے میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کے شعبے میں وفاق اور سندھ حکومت کے دائرہ اختیار کا معاملہ بھی طے کر دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے تحت ٹیلی کمیونی کیشن سروسز صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں لہٰذا وفاق کو ان پر ٹیکس لاگو کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی کی طرف سے عائد اس ڈیوٹی کے خلاف تین ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں ’پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ، پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان‘ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں