0

ایک ساتھ 4چھٹیاں سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

کراچی +اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے

12 ربیع الاول کے موقع پرصوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین نے ایک ساتھ چار چھٹیوں کا پلا بنا لیا ،ہفتہ اتوار کی سرکاری چھٹی ۔۔ پیر کو ایک چھٹی لینی ہوگی

۔ جب منگل کو بارہ ربیع الاول کی چھٹی کے بعد سرکاری ملازمین چار دن آبائی علاقوں میں گزاریں گے ۔ ۔خیال رہے کہمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خواتین،بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں