0

انگلینڈ نہیں آتا تو نہ آئے اہم پاکستان کھیلنے آرہے ہیں اہم ملک نے ٹیم پاکستان بھجوانے کی تصدیق کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ

نے اپنی ویمن ٹیم پاکستان بھجوانے کی تصدیق کردی ہے۔ویسٹ انڈیز نے تین روزہ ون ڈے میچز کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ تین روزہ میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔ میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں