0

پرندوں کو کھانا کھلانے سے کیا ملتا ہے جان کرہرکوئی سارے کام چھوڑکرپرندوں کو دانا ڈالنا شروع کر دے گا

ایک شخص حضرت

علی کی خدمت میں حاضر ہو تا ہے اور عرض کرنے لگا یا علی میں روز کام پر جاتا ہوں لیکن مجھے اس طرح کامیابی نہیں ملتی جس کا میں اہل ہوں۔ اور نہ ہی دن بھر سکون ملتا ہے۔ تو حضرت علی نے فرمایا : تو ہر دن اور ہر کام آغاز کسی اللہ کی مخلوق کو کچھ کھلا کر کیا کرو۔ دیکھنا تمہارے کام میں کا میابی اور تمہاری زندگی میں سکون آ جائے گا۔

اس نے کہا یا علی ۔میرے دامن میں اتنی گنجا ئش نہیں کہ میں روز کسی نہ کسی کو کچھ کھلا ؤں ۔ حضرت علی .مسکرا کر کہا ۔ کیا تمہارے گھر میں ایک اناج کا دانا تک نہیں ہوتا ۔ اس نے کہا ہاں یا علی ۔ میں دن میں دو یا تین مرتبہ کھا نا کھاتا ہوں ۔ حضرت علی نے فر ما یا کہ اس کھانے میں سے ایک انا ج کا دانا بھی نہیں نکا ل سکتے

۔ اس نے کہا یا علی ایک اناج کے دانے کی کیا اوقات ہے؟ تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یا درکھو یہ ضروری نہیں ہے کہ تم اپنی وسعت سے زیادہ دو لیکن جو بھی دو وہ خلوص کے ساتھ دو اس لئے تم اگر روزانہ اپنے کھانے سے ایک ناج کا دانہ بھی کسی مخلوق کو کھلاؤ کسی پرندے کو یا کسی بھی کیڑے وغیرہ کو کھلاؤ تو اس مخلوق کی دعا سے تمہارے آنے والے کام بننا شروع ہوجائیں گے اور تمہارے رزق میں برکت ہونا شروع ہوجائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق سے پیار ہے جب تم اللہ کی مخلوق پر رحم کر و گے تووہ تمہیں اپنی رحمت سے مالا مال کر دے گا اور یوں تمہیں اپنے مقاصد میں کامیابی ملنے لگے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں