0

پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی کیا ہونیوالا ہے؟ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے

( آئی ایم ایف) نے مزید مہنگائی بڑھنے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاد ی ہے ان ادار ے کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد، آئندہ سال 9.2 فیصد رہنے کا امکان ہے اور بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے، 2026 تک پاکستان کی معاشی گروتھ 5 فیصد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2021 جاری کردی ہے،

جس کے تحت رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ کی شرح 4 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے. گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی گروتھ 3.9 فیصد تھی، 2026تک پاکستان کی معاشی گروتھ 5 فیصد ہوگی۔اسی طرح کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، 2026 تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد رہنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں