0

طیارہ گر کر تباہ،سوار تمام مسافر ہلاک افسوس ناک خبرآگئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا

کے علاقے سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی سکول کیمپس کے قریب گر کرتباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں چھوٹاطیارہ ہائی سکول کے قریب گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور2زخمی ہو گئے ،، طیارہ گرنے سے دو گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے .

ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا ۔ریسکیو حکام نے کہاکہ طیارہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کئی گاڑیاں بھی نذرآتش ہو گئیں۔طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔کنٹرولر بار بار طیارے کو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں