0

زہریلا مشروب پینے سے درجنوں ہلاک سینکڑوں بے ہوش واقعہ کہاں پیش آیا تفصیلات جانئے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں زہریلی

شراب پینے کے نیتجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اورین برگ کے علاقےمیں گزشتے ہفتے کے آخر میں زہریلی شراب پینے کے باعث 64 افراد کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیاتھا جس میں ابتدائی طورپر 14 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات تھیںتاہم اب یہ تعداد بڑ ھ کر 32 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی پولیس اورین برگ کے اورسک شہر میں ایک گودام اور اس کی پیداوار ی سہولت کی جگہ پر چھاپے کے دوران سروگیٹ الکحل کی 1،279 بوتلیں ضبط کی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر چیکنگ کے دوران اورین برگ ریجن کے 11 اضلاع میں تقریبا 800 غیر معیاری شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سے اب تک زہریلی مشروبات فروخت کرنے پر 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں