0

موبائل فون نے کس طرح لڑکی کی جان لے لی جان کر کوئی بھی اس طریقہ سے فون کا استعمال نہیں کرے گا

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں فون

کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا ایک لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ دی سن کے مطابق اس18سالہ لڑکی کا نام ریجدا فریئرا ڈی اولیویئرا بتایا گیا ہے جو برازیل کے شہر سانتریم کی رہائشی تھی۔ وہ گھر میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہی تھی کہ اس دوران اس کے گھر پر آسمانی بجلی بھی گر پڑی

۔ اس واقعے کے دوران ریجدا فریئرا کو اس کے فون سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ والدین نے اسے فوری طور پر​​​​​​​ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث ہونے والی تیسری موت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں