0

عمر شریف کو (آج) سپرد خاک کیا جائیگا ،تجہیز و تکفین کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) کامیڈی کنگ عمر

آج(بدھ کے روز)سپرد خاک کیا جائیگا ،اُن کی تجہیز و تکفین کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کے عمر شریف پارک میں ادا کی جائیگی، نماز جنازہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور معروف عالم دین مولانا بشیر فاروقی پڑ ھائیں گئے نمازجنازہ میں اعلی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر انتظامیہ نے یہاں سیکیورٹی انتظامات سخت کررکھے ہیں

۔تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین عمر شریف کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت پارک سے تین کلو میٹر دوری پر واقع درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی لائی جائیگی، جہاں محکمہ اوقاف نے تدفین کے انتظامات مکمل کر لے ہیں، ان کی لحد معروف اینکر پرسن اور ایم این اے عامر لیاقت کی والدہ محترمہ محمودہ سلطانہ کی قبر کے قریب تیار کی گئی ہے، اس کمپاؤنڈ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ شیریں جناح اور ان کے صاحبزادے آرام فرما ہیں، عمر شریف کی تدفین میں کثیر تعداد میں مداحوں کی شرکت کے پیش نظر مزار سید عبداللہ شاہ غازی پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں