0

عمر شریف کی میت پاکستان کب پہنچے گی،قبر کہاں تیار کی گئی اور نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟ مکمل تفصیلات آگئیں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز جرمنی

میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی آج پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تدفین منگل کوہوگی۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں،جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔

سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ عمر شریف کے جسد خاکی کو آج پیر کے روز جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کرادیا جائے تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین ہوسکے۔مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔

عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پرستاروں کی دعاؤں کی وجہ سے عمر شریف علاج کےلئے جرمنی تک پہنچے تھے ،اب وہ جس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں انہیں اس میں آسانی کےلئے اپنے پرستاروں کی دعاؤں کی اسی طرح ضرورت ہے ، شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت نے عمر شریف کی عبد اللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں تدفین کی آخری خواہش کو بھی پورا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں