0

نواز شریف نے ناروال سے بھی ویکسن لگوا لی

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں موجود

سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاکستان میں ایک اور ویکسین لگ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کو پہلے سائینو ویک لگائی گئی تھی جس کے بعد اب کین سائنو ویکسین بھی لگا دی گئی ہے۔ریکارڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نارروال کے سکول میں ویکسین لگائی گئی۔خبر سامنے آنے کے بعد ویکسینیشن کے سسٹم پر ایک بار پھر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسینیشن کے جعلی اندراج پر محکمہ صحت پنجاب میں پلچل مچل گئی تھی۔ سابق وزیراعظم طبی بنیادوں پر سال2019سے لندن میں مقیم ہیں مگر نادرا ریکارڈ کے مطابق انہیں 22ستمبر کو کوٹ خواجہ سعید کے ویکسینیشن سینٹرمیں سائنوویک کی پہلی خوراک دی گئی.

ان اطلاعات کو شروع میں محکمہ صحت پنجاب بے بنیاد قراردیتا رہا مگر جب نوازشریف کے شناختی کارڈ کے ساتھ 1166پر بجھوایا گیا پیغام سامنے آیا تو محکمہ صحت نے اس پر انکوائری کا اعلان کیا اس سے پہلے بھی فیصل آباد اور کئی شہروں میں ویکسین کے بغیر جعلی انٹریاں کرکے مختلف ویکسینزکے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اطلاعات سامنے آچکی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں