0

یو اے ای کا ویزہ معطلی کا فیصلہ؛ ترجمان دفتر خارجہ نے اہم اعلان کر دیا چھٹی پر آئے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے یو اے ای کی جانب سے 12 ملکوں کے لئے نئے ویزوں کے اجرا کی معطلی پر کہنا ہے کہ جو ویزے جاری ہوچکے معطلی کا ان پر اثر نہیں پڑے گا۔یو اے ای کی جانب سے 12 ملکوں کے لئے نئے ویزوں کے اجرا کی معطلی پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے یو اے ای نے پاکستان سمیت 12 ملکوں کے لئے نئے ویزوں کا اجرا معطل کر دیاہے،ویزوں کا اجرا اگلے احکامات تک معطل کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ جو ویزے جاری ہوچکے معطلی کا ان پر اثر نہیں پڑے گا،امید ہے اس فیصلہ کا تعلق کووڈ 19 کی دوسری لہر سے ہوگا،اس حوالے سے یو اے ای کے متعلقہ حکام سے تصدیق کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں