0

اللہ نے مجھے اسی کام کے لیے چُنا ہے حرم شریف میں 40 سال سے خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی کرنے والے پاکستانی شخص کی کہانی انہی کی زبانی

جدہ(شاہ جہان شیرازی)خانہ کعبہ میں 40

سال سے صفائی پر معمور پاکستانی شخص احمد خان کا تعلق پاکستان کے علاقے منڈی بہاؤالدین سے ہے جن کی عمر 61 سال ہے۔وہ گزشتہ 40 سالوں سے حرم شریف میں صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہیں اور اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔احمد خان 1983 میں 23 سال کی عمر میں جب سعودی عرب گئے تو

انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ زندگی کے آئندہ 40 سال مکہ مکرمہ میں گزاریں گے اور کعبتہ اللہ کی صفائی ستھرائی کا کام کریں گے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب آرہے تھے تب انہوں نے اپنے والدین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان واپس آجائیں گے تاہم حرم شریف کی خدمت میں وہ ایسے مصروف ہوئے کہ دوبارہ وطن واپس نہیں گئے

۔خوش قسمت احمد خان کا کہنا تھا کہ میں چالیس سال سے خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہوں اور یہاں وہ نماز کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے اسی کام کے لیے منتخب کیا ہے جس پر اپنے رب کا دل سے شکر گزار ہوں۔احمد اب حرم شریف میں صفائی ستھرائی کے شعبے کے سپروائزر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے اور میں نے خود کو کبھی یہاں اجنبی محسوس نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں