0

ملک بھر میں 2دنوں کیلئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی شہریوں کے لئے بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت کی

درخوواست پر ملک بھر میں موبائل فون بند ملک بھر میں 2دنوں کیلئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے اس کی بنیادی وجہ چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے جلوسوں کا انعقاد بتایا گیا ہے میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کی وجہ سے ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے ، ملک بھر میںعزادار جلوس نکال رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر تمام صوبوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے​​​ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ صوبوں کی سفارش پر 19اور 20سفر کو موبائل سروس معطل رکھی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں