0

اسلام آباد ائیرپورٹ پرگولیوں کی تڑتڑاہٹ اے ایس ایف اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ

پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)اہلکار کی فا ئ رنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ انٹری گیٹ پر سکیورٹی اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش لیکن اشارے کے باوجود موٹرسائیکل سوار نہ رکا تو اے ایس ایف اہلکار نے اس پر گولی چلا دی

۔گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی الرٹ کردی گئی اور جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ حکام نے واقعہ کی انکوائری شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں