0

کل عام تعطیل ہوگی،نوٹی بھی فکیشن جاری عدالتیں، دفاتر تعلیمی ادارےبند رہیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک)عرس داتا صاحب، کے

عرس کے موقع پر لاہور انتظامیہ نے کل مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے جسکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے کانوٹی فکیشن جاری، کل عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 ستمبر بروز منگل کو لاہور بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تعطیل کا اعلان عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے گیا گیا ہے۔ کل عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔دوسری جانب علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کے موقع پر پولیس کی​​ جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ایس پیز ، سات ڈی ایس پیز، 49 انسپکٹر سمیت مجموعی طور پر 2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکارو ں کی تعیناتی کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے داتا دربار سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر مشینوں سے چیک کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں