0

گرج چمک کے ساتھ تیزبارش محکمہ موسمیات نے دل ٹھنڈا کرنے والی خبردے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے محکمہ

موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی نصف حصے میں مون سون بارشیں ملک کے جنوبی نصف حصے میں ہوں گی۔مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سندھ میں داخل ہوگا جب کہ کراچی میں سے گرج چمک کے ساتھ تیزاور درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم آج سندھ پر اثرانداز ہوگا

جس کے نتیجے میں28 ستمبرسے 2 اکتوبرکے درمیان کراچی،حیدرآباد، میرپوخاص،سانگھڑ،بدین،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور شہید بینظیرآباد میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز اوردرمیانی نوعیت کی بارش ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 28 سے 30 ستمبر تک بارش ہونے کی توقع ہے، اتوارکو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود دن بھر گرمی رہی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں