0

نوکریاں ہی نوکریاں،خالی آسامیوں پر بھرتیاں شروع

کوٹ ادو( زاہد اجمل چوہدری) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں پٹواریوں کی 113 خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کے لئے 5765 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی فہرستیں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے آفسز میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسد اللہ نے کہا ہے کہ اگر کسی امیدوار کو فہرست پر

کوئی اعتراض ہے یا اس کا نام شامل نہیں ہے تو ان کی شکایات​​​​​​​ کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر انجینئر انجینئر امجد شعیب خان ترین کی سربراہی میں میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی جنرل بھی شامل ہیں امیدوار 23 اور 24 اگست بروز سوموار اور منگل کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے شکایت فارم حاصل کر اپنی درخواست متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کرا سکتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر ممبران ان شکایات کا ازالہ کریں گے

حتمی فہرست کے بعد اہل امیدواروں کا تحریری اور ٹائپنگ امتحان ہوگا۔تحصیل مظفرگڑھ کے امیدواروں کا تحریری امتحان گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج مظفرگڑھ میں، تحصیل کوٹ ادو کے امیدواروں کا امتحان قائداعظم ایلیمنٹری کالج مظفرگڑھ میں، تحصیل علی پور کے امیدواروں کا امتحان پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ، تحصیل جتوئی کے امیدواروں کا تحریری امتحان گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ میں ہوگا تمام اہل امیدواروں کو فرداً فرداً کال لیٹر بھی جاری کیا جائے گا۔ امتحان کی تاریخ کا اعلان حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں