0

لاہور کے بعد ایک اور شہر میں ٹرک نے ٹریفک وارڈن کوکچل ڈالا، بڑے شہرسے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )ائیرپورٹ روڈ پرشہزورگاڑی نے ڈیوٹی پرمعمور ٹریفک وارڈن کوکچل دیا۔نجی خبررساں ادارے کےمطابق راولپنڈی کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پرشہزورگاڑی کے بے رحم ڈرائیور نے ڈیوٹی پرمامورٹریفک وارڈن کوگاڑی کے نیچے کچل ڈالا اورموقع سے فرارہوگیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق وارڈن شفقات گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے شدیدزخمی ہوگیا۔اوراس کے سرپرشدیدچوٹیں آئیں

۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پرپہنچ گئی اورزخمی وارڈن شفقات کوبے نظیر بھٹواسپتال منتقل کردیاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی لاہور میں ایک ٹریفک وارڈن کو کچل دیا گیا تھا. ٹریفک وارڈن توصیف دوران ڈیوٹی شہید ہو گیا۔سی ٹی او منتظر مہدی نے بتایا کہ وارڈن توصیف نے لاری اڈا آؤٹ گیٹ پر اوور لوڈنگ پر بس کو روکا، تو ڈرائیور نے روکنے کی بجائے وارڈن توصیف پر بس چڑھا دی، پسلیاں ٹوٹ کر دل میں دھنس جانے سے وارڈن کی موت واقعہ ہوگئی۔شہید وارڈن توصیف کے سوگواران میں بیوی، 02 بیٹے اور 02 بیٹیاں شامل ہیں۔ شہید ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور کا رہائشی تھا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شہید وارڈن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اہلخانہ کو بچوں کی تعلیم و دیگر واجبات کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وارڈن انتہائی ایماندار، فرض شناس اور پروفیشنل تھا، اس کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں