0

سعودی حکام نے تارکین وطن پر بجلیاں گرا دیں معمولی اطلاع نے دینے پر5لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ریاض (شاہ جہان شیرزی) سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ ملک سے ہوکر آ رہا ہے تو اسکی اطلاع دینا ضروری ہے وگرنہ اس پر پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو کہا گیا ہے اگر وہ کسی وبا زدہ ملک یا کورونا وائرس کی نئی شکل سے متاثرہ ملک سے ہوکر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں تو انہیں اس سے قبل اطلاع دینی ہوگی

بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اگر بات کرنا چاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیںاسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہے، اس کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، ڈپلو میٹک انکلیو کو محفوظ اور جدید بنانے کے لیے ہدایات کی ہیں، سفارتی علاقے میں 190 کیمرے لگائے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر باڑ لگارکھی ہے.

پاکستان میں افغان مہاجرین نہیں آرہے اور نہ ہی طالبان موجود ہیں، 108 لوگ بلوچستان کے راستے پاکستان آئے ہیں، پاکستان آنے والے وہی لوگ ہیں جو یہاں سے گئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا نے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ کی سہولت دی جائے گی، 64 ممالک کو نادرا کے سسٹم سے لنک کیا جا رہا ہے، پیسے لے کر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا میں نہیں رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں