0

منی لانڈرنگ کا کیس۔عدالت سے اہم خبر آگئی لیگی کارکنوں کے لئے انتہائی اہم خبر

لاہور (نیوز ڈیسک)منی لانڈرنگ کا کیس،شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع،تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔ عدالت نے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔بنکنگ عدالت کے ڈیوٹی جج حامد حسین نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے​​​​​​​کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔شہباز شریف کے وکلاء نے ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروایا اور استدعا کی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث کیس کی لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی.لیگی رہنما نے موقف اپنایا ہے کہ میرے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر قانو ن کے خلاف ہے،جو الزمات ایف آئی اے نے لگائے ہیں ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں۔

حمزہ شہباز کے جواب میں کہاگیا کہ احتساب عدالت میں میرے خلاف نیب کا دائر کردہ ریفرنس زیر سماعت ہے،اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پر موجود ہے، نیب میرے خلاف ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکی۔نیب ریفرنس اور شوکاز نوٹس کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں جس سے ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے۔جواب میں مزید کہاگیا کہ ایف آئی اے نے جن الزمات پر ایف آئی آر کاٹی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں،تحقیقاتی ادارے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں