0

سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے اقدام کے خلاف وزیر اعظم بھی بول پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اقدام کے خلاف وزیر اعظم عمران خان بھی بول پڑے کہا کہ سندھ حکومت سے بس اتنا کہوں گا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے ، ہم کبھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے ۔آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے تحت عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر پھیل رہی ہے

بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ سب سے خطرناک قسم ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے مگر ہم نے سخت اقدامات اٹھائے اور اپنی معیشت کو بھی بچائے رکھا ، عوام کی جانب سے تعاون پر شکر گزار بھی ہوں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے سخت اقدامات اٹھانے کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کیا ، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن کا اقدام اٹھایا جس سے بھارت میں تباہی آگئی ، بھارت نے صرف ایلیٹ طبقے کا سوچا، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے کا کیا بنے گا، بہت سے لوگ دیگر دیہات سے شہروں میں روزگار کیلئے آئے ہیں لاک ڈاو¿ن سے وہ محصور ہو جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں