43

اساتذہ کے وارے نیارے حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو خوشخبری سنا دی

کویت سٹی (فضل الامین)کویتی حکومت نے ہزاروں غیر ملکی اساتذہ کو رہائشی اقاموں میں تجدید کی خوش خبری سنادی خلیجی ریاست کویت نے وبا کے باعث دیگر ممالک میں پھنسنے والےغیر ملکی اساتذہ کے ریزیڈنٹ پرمٹ ویزہ کی تجدید کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت 17 ہزار اساتذہ کے رہائشی اقاموں کی تجدید کی جائے گی۔ وزارت تعلیم کے مختلف شعبوں سے وابستہ اساتذہ اور منتظمین سمیت وزارت تعلیم کے دیگر ملازمین کے رہائشی اقاموں کی تجدید کی جارہی ہے

۔خیال رہے کہ کویتی حکومت نے ریاست سے باہر پھنسنے ہوئے غیر ملکی اساتذہ کی واپسی کی تاریخ طے کردی تھی، ‏کویتی حکومت کا کہنا تھا کہ مذکورہ اساتذہ یکم اگست سے نئے ورک ویزوں پر ملک میں داخل ‏ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب کویت نے ویکسینیشن مرحلے کے باوجود شہریوں کی وبا سے تحفظ اور سلامتی کے لیے ‏غیرملکیوں کی آمد پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں