38

معروف پاکستانی گلوکار بھی نیب کے راڈار پر آ گئے عدم ادائیگی پر نوٹس جاری

لاہور(ویب ڈسیک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھجوادیا ہے۔ گلوکار کو 12لاکھ 47ہزار 186روپے کی عدم ادائیگی پر معروف گلوکاربھیجا گیا ہے۔یکم اپریل سے 30 جون تک کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جون تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے

۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈی ایچ اے فیز تھری میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں