24

شہباز شریف کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کیا ہدایات دیں کارکنوں کے لئے اہم خبر

لاہور(رائے شہباز علی )سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا اپنے بھائی اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفسیلی تبادلی خیال کیا گیا ہے اس دوران منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر نوازشریف نے شہباز شریف کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ مسلم لیگ ن کے مطابق ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے سے متعلق شہبازشریف اورپارٹی قائد نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورتہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکواستعمال کرنے کی ہدایت دی۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ چینی سیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پرپارلیمنٹ اورہرفورم پر بھرپور مذمت کریں، چینی سکینڈل میں میرا کوئی کردارہی نہیں ہے اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا جس پرشہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جوبھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پرقانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں