31

اسلام آباد کے باسیوں پر بجلیاں گر گئیں بڑی پابندی عائد نوٹیفیکیشن بھی جاری

اسلام آباد (شمیم خان)عالمی وبا کے سبب اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آئوٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ انڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔آئوٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 150 مہمانوں کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ انڈور کھانوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔آئوٹ ڈور کھانوں بشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔

تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔تمام مزارات پر بابندی برقرار رہے گی۔ تمام پبلک اور پرائیویٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔اسلام آباد کے تمام سینما گھروں میں پابندی برقرار رہے گی۔ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ۔اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے دیا۔ تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہوگی۔جمعہ کے دن اسلام آباد میں جی نائن، جی13، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ بند رہیں گے۔بارہ کہو، پی ڈبلیو، پاکستان ٹائون، جی ایٹ، جی سیون، آئی نائن، غوری ٹائون، کھنہ پل اور لہتراڑ روڈ بھی بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ تمام پابندیاں 30 جون تک جاری رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں