44

پاکستان میں‌وائرس سے 34 اموات، مثبت کیسز کی شرح 2.59 ریکارڈ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں مہلک وائرس سے آج مزید 34 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.59فیصد تک آگئی ہے1 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا سے پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 723 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ42 ہزار 189 ہوگئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 41ہزار726ہے اور 8 لاکھ 78 ہزار 740 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 243، خیبرپختونخوا 4 ہزار 224، اسلام آباد 772، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 566 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ سینٹر کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 82 ہزار139، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار74، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ 3 لاکھ 28 ہزار184، بلوچستان 26 ہزار 232، آزاد کشمیر 19 ہزار 783 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں