51

قسمت کی دیوی پاکستان پر مہربان ڈالروں کے انبار لگ گئے

جنیوا(ویب ڈیسک) دنیا بھر سے 2026 تک پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کےلیے 5.1 ارب ڈالر کے عالمی فنڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا بڑا حصہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہم پر صرف ہوگا۔ پولیو کے خاتمے سے متعلق حکومتوں، غیر سرکاری اداروں اور صحت کی تنظیموں کے مشترکہ عالمی پروگرام ’’گلوبل پولیو اریڈیکیشن انیشی ایٹیو‘‘ (پی جی ای آئی) نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کےلیے

فوری اور منظم کوششوں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔انسدادِ پولیو کےلیے 5.1 ڈالر کا اعلان جی پی ای آئی نے اپنی نئی حکمتِ عملی (برائے 2022 تا 2026) میں کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق، گزشتہ برس کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انسدادِ پولیو پروگرام پر بھی توجہ کم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 2020 کے دوران پولیو کیسز کی تعداد بھی 1,226 ہوگئی جبکہ 2018 میں یہی تعداد صرف 138 رہ گئی تھی۔امراض اور وباؤں کے تدارک سے متعلق امریکی ادارے ’’سی ڈی سی‘‘ میں شعبہ انسدادِ پولیو کے سربراہ ڈاکٹر جان ورٹیوفیویلی نے کہا، ’’اب وقت آگیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کرنے کےلیے کوششیں دگنی کردی جائیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں