0

سگریٹ پینے سے قبل شہری یہ خبر ضرورپڑھ لیں حکومت نے اب تک کا انتہائی قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(شمیم خان)اسلام آباد کی انتظامیہ نے کم عمر افراد ہر سگریٹ پیتے پائے جانے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سگریٹ بیچنے والوں کی آئن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا اور اب 18 سال سے کم عمر افراد پر سگریٹ پینے پرجرمانہ ہوگا۔اس حوالے سے ڈائریکٹرایکسائز بلال اعظم نے بتایا کہ نابالغوں کو سگریٹ پینے پرایک ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا .

کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر دکانداروں پر جرمانہ عائد ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز کا عملہ تمام قوانین پر سختی سے عمل کروائے گا اور اسکولزاور کالجز کے قریب سگریٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں تمبا کونوشی کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ایک ارب 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں