31

پاکستانیوں کے لئے دوہری خوشخبری معشیت کے بعد پاکستان نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انسداد تمباکو نوشی ایوارڈ 2021 پاکستان کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شعبہ صحت میں ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام ہو گیا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انسداد تمباکو نوشی ایوارڈ 2021 کا حق دار پاکستان کو قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اس ایوارڈ کا اعلان عالمی ادارہ صحت ایمرو ریجن نے کیا ہے، پاکستان کو انسداد تمباکو نوشی کے کامیاب اقدامات پر ایمرو ریجن میں نمبر وَن قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی کے مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو بھی ایوارڈ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، وزارت صحت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل نے بھی پاکستان کو ایوارڈ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو یہ ایوارڈ 31 مئی کو ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے پر دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ ایوارڈ ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبے کی کامیابی پر ملا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے زیر انتظام ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبہ 12 اضلاع میں جاری ہے، اس منصوبے میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں، منصوبے کے تحت 12 اضلاع میں 304 مقامات اور پارک اسموک فری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں